پاکستانی فنکاروں نے یوکے کے شہر بریڈ فورڈ میں اپنی پرفارمنس کی دھاک بٹھادی

بدھ 12 دسمبر 2018 12:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) یوکے کے شہر بریڈ فورڈ میں پاکستانی فنکاروں نے اپنی پرفارمنس کی دھاک بٹھادی۔ بتایاگیا ہے کہ ان دنوں پاکستان سے اداکاروں پر مشتمل ایک ثقافتی طائفہ اسٹیج ڈرامہ ’’گڈ لک جانو ‘‘پیش کرنے کیلئے یوکے میں موجود ہے جہاں بریڈ فور ڈمیں پاکستانی اداکاروں نے اسٹیج ڈرامہ ’’گڈ لک جانو ‘‘میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

ان اداکاروں میں حسن مراد ، سخاوت ناز ، زارااکبر ، کرینہ جان ، عمران شوکی ، نرمل شاہ سمیت دیگر شامل ہیں ۔ ہال میںموجود ڈرامہ شائقین نے پاکستانی فنکاروںکو زبردست تالیاںبجا کر داد دی ۔ اس موقع پر اداکارہ زارااکبر ،حسن مراد ، سخاوت ناز ، کرینہ جان نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے اسٹیج ڈرامے کو یوکے میں جس طرح کی پذیرائی مل رہی ہے وہ ہماری سوچ میں بھی نہیں تھا ۔ہم پاکستان سے ثقافتی سفیر کے طورپر اپنا کلچر متعارف کروانے کیلئے یوکے آئے ہیں جہاں ہمارے اسٹیج ڈرامے کو عوامی حلقوں میں سراہا جارہا ہے اور ہم اپنی اس کامیابی پر نازا ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں