پروڈیوسر لالہ شہزاد اور بائو انجم مشترکہ طور پر کل سے تماثیل تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ پیش کرینگے

جمعرات 13 دسمبر 2018 13:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) سٹیج ڈرامہ پروڈیوسر لالہ شہزاد اور بائو انجم مشترکہ طور پر کل (جمعہ) سے تماثیل تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ پیش کریں گے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر بائو انجم اور لالہ شہزاد نے گزشتہ روز تماثیل تھیٹر میں اپنے نئے اسٹیج ڈرامے کی اوپنگ تقریب منعقد کی جس میں ڈرامے کی کاسٹ سمیت دیگر نامور شخصیات نے شرکت کی ۔ اس موقع پر فنکاروں میں ڈرامے کے سکرپٹ تقسیم کیے گئے اور آج (جمعہ ) سے باقاعدہ طور پر ڈرامے کا آغاز ہو جائے گا ۔ یہ لالہ شہزاد اور بائو انجم کا بطور پروڈیوسر تماثیل میں پہلا اسٹیج ڈرامہ ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں