اداکارہ و ماڈل ونیزہ احمد کی طویل عرصے کے بعد ٹی وی سکرین پر واپسی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 13:45

اداکارہ و ماڈل ونیزہ احمد کی طویل عرصے کے بعد ٹی وی سکرین پر واپسی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) اداکارہ و ماڈل ونیزہ احمد طویل عرصے کے بعد دوبارہ سے ٹی وی ڈرامہ سیریل میں اداکاری کررہی ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ونیزہ احمد نے تقریباً پانچ سال کے بعد دوبارہ سے ٹی وی ڈراموں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور وہ آج کل اداکار نعمان اعجاز کے ساتھ ڈرامہ سیریل ’’مریم ‘‘میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں ۔ ڈرامہ سیریل کے رائٹر ظفر معراج اور ڈائریکٹر نجیب بلغرامی ہیں ۔مذکورہ ڈرامہ سیریل آج کل نجی ٹی وی چینل سے آن ایئر ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں