ہدایت کارباسوچودھری میں 100خامیاں سہی،مگرسمجھوتہ نہ کرنا ان کی بڑی خوبی ہے،شازیہ منظور

ہفتہ 15 دسمبر 2018 15:40

․ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) پاکستان فلم انڈسٹری کی نامورگلوکارہ شازیہ منظورنے کہا ہے کہ خامیاں اور خوبیاں توہرشخص میں موجودہوتی ہیں ،لیکن میں سمجھتی ہوں کہ ہدائیتکار باسوچودھری میں اگر 100خامیاں ہیں بھی تو ان کا کسی بھی بات پر سمجھوتہ نہ کرنا ان کی سب سے بڑی خوبی ہے،آن لائن سے ایک ملاقات کے دوران شازیہ منظورنے بتایا کہ وہ ان دنوں مصنف وہدائیتکار باسوچودھری کی ہدایات میں بننے والی فلموں کے گیتوں کی ریکارڈنگزمیں بے حدمصروف ہوں،انہوں نے کہا بلا شبہ باسوچودھری پاکستان فلم انڈسٹری میں ایک خوبصورت اضافہ ہے،جوکہ متعددفلموں کی ہدایات دے رہے ہیں ،امیدکرتی ہوں کہ یہ تمام فلمیں ماضی میں بننے والی فلموں سے منفردہونگی،اور کامیابی کے ریکارڈزقائم کریں گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں