گلوکار عون عباس اورنوراں لعل کے گانے’’ڈھولا ساڈا اے‘‘ کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

ہفتہ 15 دسمبر 2018 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) پاکستان کے معروف گلوکار عون عباس کا گلوکارہ نوراں لعل کے ساتھ نیا گانا ’’ڈھولا ساڈا اے‘‘ کی ویڈیو گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ دونوں گلوکاروں کی آواز اس قدر سریلی تھی کہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی،لاکھوں صارفین کی طرف سے عون عباس کے نئے گانے کو دیکھا اور پسند کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گلوکار عون عباس اور نوراں لعل کے فالورز کی تعداد میں بھی کافی زیادہ اضافہ دیکھنے کو ملا۔ گلوکاروں کے نئے گانے ’’ڈھولا ساڈا اے‘‘ کا میوزک تابو خان اور ٹیپو خان نے دیا۔آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے گلوکار عون عباس اور نوراں لعل کا کہنا تھا کہ ہمارے گائے ہوئے گانے منفرد انداز کے ہوتے ہیں اس ہی لئے شائقین ہمارے گانوں کو بے پناہ پسند کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں