عاصم رضا کی فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘کی شوٹنگ مکمل ،

فلم عید الاضحی پر ریلیز کی جائیگی فلم سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ، دل سے پہلے پہلی فلم بن سکتی ہے لیکن دل اور دماغ سے دوسری فلم بن رہی ہے،ڈائر یکٹر عاصم رضا ہدایت کار عاصم رضا کی کوئی بھی فلم ہو وہ میری فلم ہے چاہے اس میں میںہوں یا نہ ہوں ،ماہر ہ خان

بدھ 19 دسمبر 2018 13:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) عاصم رضا کی مزاح سے بھرپور رومانوی فلم ’پرے ہٹ لو‘کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے،فلم عید الاضحی پر ریلیز کی جائیگی۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر عاصم رضا کی دوسری فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے اس حوالے سے فلم کا ریپ اپ ایونٹ منعقد کیا گیا اس فلم کے مرکزی کردار مایا علی اور شہریار منور ہیں، فلم کی کہانی عمران اسلم نے تحریر کی ہے اس حوالے سے ڈائریکٹر عاصم رضا نے بتایا کہ اس فلم سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے ، دل سے پہلے پہلی فلم بن سکتی ہے لیکن دل اور دماغ سے دوسری فلم بن رہی ہے ۔

اس سے قبل 2015 میں عاصم رضا کی پہلی فلم ہو من جہاں ریلیز ہوئی تھی جس کے مرکزی کردار شہریار منور اور ماہرہ خان تھے ۔

(جاری ہے)

عاصم رضا نے کہا کہ یہ فلم رومانس اور مزاح سے بھرپور ہوگی ،فلم کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے اس کو عید الاضحی پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘میں فلم کی کاسٹ میں ندیم بیگ ، فریحہ الطاف ، حنا دلپزیر، زارا نور عباس اور احمد علی بٹ بھی شامل ہیں، اداکارہ زارا نور کی ڈیبیو فلم ہوگی جس میں وہ مایا علی اور شہریار منور کے ساتھ کام کریں گی۔

معروف اداکار فواد خان ، ماہرہ خان ، میرا ، سونیا جہاں کو بھی فلم’پرے ہٹ لو‘میں ایک خصوصی کردار کیلئے کاسٹ کر لیا گیا ،ْ فلم میں میوزک اور کمپوزیشن عدنان سمیع خان کے بیٹے آزان سمیع خان نے ترتیب دی ہے ۔فلم کے مرکزی کردار کیلئے اداکارہ ماہرہ خان کے انکار کے بعد مایا علی کو کاسٹ کیا گیا اس حوالے سے ماہرہ خان نے کہا کہ ہدایت کار عاصم رضا کی کوئی بھی فلم ہو وہ میری فلم ہے چاہے اس میں میں ہوں یا نہ ہوں ۔ فلم عید الاضحی کے موقع پر ریلیز کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں