اداکارہ ماہ نور نے نجی ٹی وی چینل کے شو کی میزبانی شروع کر دی

بدھ 19 دسمبر 2018 13:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) اداکارہ ماہ نور نے اسٹیج ، ٹی وی اور فلم کے ساتھ نجی ٹی وی چینل کے شو کی میزبانی کا بھی آغاز کر دیا ۔

(جاری ہے)

’’سلیبرٹی ودماہ نور ‘‘ نامی شو میں اداکارہ ماہ نور شوبز سے وابستہ مختلف نامور شخصیات کے انٹرویو کر رہی ہیں۔اس حوالے سے ماہ نور نے گزشتہ روز چیئرمین الحمراء آرٹس کونسل توقیر ناصر کا تفصیلی انٹرویو کیا۔ جبکہ اس کے ساتھ وہ مختلف ٹی وی پراجیکٹس میں بھی کام کررہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں