فلموں کی کامیابی کیلئے معمول سے ہٹ کر نئے موضوعات تلاش کیساتھ ٹیکنالوجی کو بھی اپنانا ہوگا‘ ثناء

ضروری نہیں اگر کسی فلم کی کہانی محبت اوررومانس کے گرد گھومتی ہے تو اس میں کامیڈی کو شامل نہیں کیا جا سکتا

اتوار 6 جنوری 2019 11:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2019ء) لالی ووڈ اداکارہ ثناء نے کہاہے کہ فلموں کی کامیابی کیلئے معمول سے ہٹ کر نئے موضوعات تلاش کرنے کے ساتھ ٹیکنالوجی کے تجربات بھی کرناہونگے ، ضروری نہیںکہ اگر کسی فلم کی کہانی محبت اوررومانس کے گرد گھومتی ہے تو اس میں کامیڈی کو شامل نہیں کیا جا سکتا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں ثناء نے کہا کہ اب لوگ روایتی فلموں سے بیزار ہو چکے ہیں اور وہ کچھ نیا چاہتے ہیں ۔

ہمارے معاشرے میں اتنے موضوعات ہیں جنہیں سکرپٹ کی صورت دیکھ کر اس پر فلم بنائی جا سکتی ہے ۔ اس کے ساتھ ہمیں ٹیکنالوجی کے بھی تجربات کرنا ہوں گے ، ہالی ووڈ اوربالی ووڈ کی فلموں میں ایک جدت ہوتی ہے جس کی وجہ سے لوگ ان فلموں کی جانب راغب ہو جاتے ہیں ۔ ثناء نے کہاکہ فلم بھی میڈیا ہے اور اس کے ذریعے ہم معاشرے کی اصلاح کا کام لے سکتے ہیں اس کے لئے حکومت کو بھرپور منصوبہ بندی کرنی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں