معروف گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی مارچ میں برطانیہ جائیں گے

اتوار 6 جنوری 2019 11:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2019ء) معروف گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی مارچ میں برطانیہ جائیں گے جہاں وہ مختلف مقامات پر اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایک کمپنی کی جانب سے معروف گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کو برطانیہ آ کر شوز میں پرفارمنس دینے کی پیشکش کی گئی ہے اور اس سلسلہ میں ابتدائی بات چیت جاری ہے ۔ قوی امکان ہے کہ حتمی معاہدہ ہونے کے بعدعطاء اللہ عیسیٰ خیلوی مارچ میں برطانیہ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں