لو میرج کی نسبت ارینج میرج زیادہ کامیاب ہوتی ہے ‘اداکارہ سعدیہ امام

مجھے زندگی کا بہترین جیون ساتھی ملا ہے ،اپنی ارینج میرج کی شادی پر خوش ہوں

بدھ 16 جنوری 2019 12:44

لو میرج کی نسبت ارینج میرج زیادہ کامیاب ہوتی ہے ‘اداکارہ سعدیہ امام
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) اداکارہ سعدیہ امام نے کہا ہے کہ لو میرج کی نسبت ارینج میرج زیادہ کامیاب ہوتی ہے ،شوبز انڈسٹری میں ملکہ ترنم نور جہاں سے لیکر صاحبہ اورریمبو تک کی طویل فہرست ہے مگر ان میں سے کم و بیش 70فیصد لو میرج شادیاں ناکامی سے دوچار ہوئیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ لو میرج کا ٹرینڈ کراچی میں بھرپور فروغ پا رہا ہے جہاں گزشتہ پانچ سالوںکے دوران 50کے قریب فنکاروں نے لو میرج کی ہے اور خدا کے فضل سے یہ تمام کامیاب رہی ہیں مگر لاہور میں ہونے والی شادیاں جن میں فریحہ پرویز ،جاناں ملک ،نعمان جاوید اور فضاء علی سمیت بہت سے فنکاروں کی لو میرج کا اختتام طلاق کی صورت میں سامنے آیا جبکہ حمیرا ارشد اور انکے شوہر کے درمیان بھی اختلافات کی خبریں منظر عام پر آتی رہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر سمجھتی ہوں کہ انسان کو لو میرج کی بجائے ارینج میرج کرنی چاہیے ۔باقی لڑکی پر منصر ہوتا ہے کہ وہ اپنی گھریلو زندگی کو کس طرح کامیابی سے آگے بڑھاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے مجھے زندگی کا بہترین جیون ساتھی ملا ہے اور میں اپنی ارینج میرج کی شادی پر خوش ہوں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں