سارہ لورین کی کامیڈی ڈرامہ فلم’’ فراڈ سیاں‘‘ کو سنسر سرٹیفکیٹ مل گیا

فلم میں ارشد وارثی نے فراڈی شخص کامرکزی کردار ادا کیا ہے‘فلم کل جمعہ کو سنیمائوں کی زینت بنے گی

جمعرات 17 جنوری 2019 12:06

سارہ لورین کی کامیڈی ڈرامہ فلم’’ فراڈ سیاں‘‘ کو سنسر سرٹیفکیٹ مل گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) پاکستانی نژاد بالی ووڈ فنکارہ سارہ لورین کی کامیڈی ڈرامہ فلم’’ فراڈ سیاں ‘‘ کو سنسر سرٹیفیکیٹ مل گیا۔فلم کل جمعہ کو سنیمائوں کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام ریلیز ہونے والی فلم میں ورسٹائل فنکارارشد وارثی نے فراڈی شخص کامرکزی کردار ادا کیا ہے۔طنز و مزاح، دلچسپ کہانی اور ہٹ میوزک سے سجی بالی وڈ کی نئی فیملی ڈرامہ فلم ’’ فراڈ سیاں ‘‘ کو وفاقی سنسر بورڈ کے ساتھ ساتھ پنجاب اور سندھ کے سنسر بورڈز نے عام نمائش کا سرٹیفیکیٹ جاری کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں