اداکارہ عینی جعفری نے خاتون کو اپنا انسٹا گرام اکائونٹ بند کرنے پر مجبور کردیا

عینی جعفری’’ ابھی عمرہ کرکے آئی ہے اور ابھی سے بے غیرتی شروع ‘‘ خاتون کا تبصرہ خاتون کے تبصرے پر عینی جعفری کا منہ توڑ جواب‘ خاتون نے اپناتبصرہ ڈیلیٹ کر دیا

جمعرات 17 جنوری 2019 12:15

اداکارہ عینی جعفری نے خاتون کو اپنا انسٹا گرام اکائونٹ بند کرنے پر مجبور کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) اداکاروں کو سوشل میڈیا کے ذریعے جہاں اپنے مداحوں سے رابطے میں رہنے کا ذریعہ میسر آتا ہے وہیں ٹرولز کا بھی سامنا رہتا ہے۔ بعض لوگ ٹرولز پر کوئی توجہ نہیں دیتے لیکن اداکارہ عینی جعفری جیسے لوگ موقع پر ہی حساب برابر کردیتے ہیں۔انسٹاگرام پر انہوں نے اپنی کزن کو سالگرہ کی مبارکباد دی تو مہوش نور نامی خاتون نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا ’’ ابھی عمرہ کرکے آئی ہے اور ابھی سے بے غیرتی شروع ‘‘۔

خیال رہے کہ اداکارہ عینی جعفری رحمان کچھ روز پہلے عمرہ کرکے واپس آئی ہیں۔خاتون کی جانب سے سخت الفاظ میں تنقید کی گئی تو اداکارہ نے بھی اسے منہ توڑ جواب دیا۔ عینی جعفری نے کہا کہ وہ آیت دکھائیں جس میں کہا گیا ہو کہ آپ عمرہ کرنے کے بعد مسکرا نہیں سکتے۔

(جاری ہے)

جب آپ یہ کام کرلیں تو خود پر مہربانی کریں اور مجھے انسٹاگرام پر ان فالو کردیں۔

عینی جعفری کی جانب سے یہ جواب دیا گیا تو خاتون نے نہ صرف اپنا تبصرہ ڈیلیٹ کردیا بلکہ اپنا انسٹاگرام اکائونٹ ہی بند کردیا۔عینی جعفری نے ایک تفصیلی پوسٹ میں کہا کہ وہ عمومی طور پر اس طرح کے ٹرولز پر توجہ نہیں دیتیں لیکن اس ایک کمنٹ نے انہیں مجبور کیا کہ وہ جواب دیں۔ اداکارہ نے اپنے فالوورز کو مخاطب کرکے کہا کہ اگر ان میں سے بھی کوئی مسکرانے کو بے غیرتی سمجھتا ہے تو برائے مہربانی خود ہی انہیں ان فالو کردے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں