ترکی میں ڈرامہ ’الف‘ کی ریکاڈنگ کے دوران احساس ہوایہاں کے لوگ بہترین میزبان ہیں، احسن خان

ترکی کے صاف ماحول سے بڑا متاثر کیا ہے، جیسے فرصت ملی استنبول میں شانگ کرنے جائونگا، انٹرویو

ہفتہ 19 جنوری 2019 11:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) اداکارو ماڈل احسن خان نے کہاہے کہ ترکی میں ڈرامہ سیریل ’الف‘ کی ریکارڈنگ کے دوران احساس ہوا کہ یہاں کے لوگ بہترین میزبان بھی ہیں۔ایک انٹرویو میں اداکار احسن خان نے بتایا کہ وہ ان دنوں اداکارہ کبریٰ خان کیساتھ ڈرامہ سیریل ’الف ‘ کی ریکارڈنگ میں حصہ لے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جیسے ہی مجھے فرصت ملی تو میں استنبول کے بازاروں میں شاپنگ کرنے جاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کے دوران ترکی کے لوگوں نے جس قدر محبت اور اپنایت کا اظہار کیا ہے اس سے مجھے بڑی دلی خوشی ہوئی ہے اور یہاں کے لوگوں سے مل کر احساس ہوتا ہے کہ ترکی کے لوگ نہ صرف پاکستان سے والہانہ محبت کرتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ پاکستان سے آئے لوگوں کی بھرپور انداز میں مہمان نوازی بھی کرتے ہیں۔احسن خان نے کہا کہ مجھے ترکی کے صاف ستھرے ماحول نے بڑا متاثر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں