اداکارہ مہک نور کی چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کو حلف اٹھانے پر مبارکباد

چیف جسٹس آصف کھوسہ نے تاریخی فیصلے دیئے، فوری انصاف پر یقین رکھتے ہیں، پاکستانی قوم کو ایسے منصفوں کی ضرورت ہے جو جلد انصاف دینے کا عزم رکھتے ہوں، اداکارہ

ہفتہ 19 جنوری 2019 11:44

اداکارہ مہک نور کی چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کو حلف اٹھانے پر مبارکباد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) پاکستانی اداکارہ مہک نور نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آف سعید کھوسہ کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تاریخ ساز فیصلے دیئے ہیں اور وہ فوری انصاف کی فراہمی پر یقین رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو ایسے ہی منصفوں کی ضرورت ہے جو عوام کو جلد سے جلد انصاف دینے کا عزم رکھتے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ فنکار برادری سمیت پوری پاکستانی قوم خلوص دعائوں کیساتھ ہے۔مہک نور نے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انکی خدمات کو عدالتی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور خاص طور پر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کا جو تصور انہو ں نے دیا تھا اب ہم سب ملکر اسے پورا کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں