مصروفیات کے سبب دستیاب نہیں تھا گلوکار علی ظفر نے پی ایس ایل 4 کا آفیشل گانا نہ گانے کی وجہ بتا دی

تین سال اپنے کام کو ایمانداری اور پیشہ وار انہ انداز میں کیا،اب نئے لوگوں کو سامنے آنا چاہیے معروف گلوکار

ہفتہ 19 جنوری 2019 20:14

مصروفیات کے سبب دستیاب نہیں تھا گلوکار علی ظفر نے پی ایس ایل 4 کا آفیشل گانا نہ گانے کی وجہ بتا دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی تین ایڈیشن کا آفیشل گانا گانے والے معروف گلوکار علی ظفر نے پی ایس ایل 4 کا آفیشل گانا نہ گانے کی وجہ بتا دی۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے بتایا کہ سیزن فورمیں مصروفیات کے سبب دستیاب نہیں تھا اور منتظمین کو اس بات سے آگاہ کر چکا تھا ۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل اب ایک برانڈ ہے اور انہیں خوشی ہے کہ انہوں نے اسے تناور درخت بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔

تاہم اب علی ظفر سمجھتے ہیں کہ نئے لوگوں کو سامنے آنا چاہیے، تین سال انہوں نے اپنے کام کو ایمانداری اور پیشہ وار انہ انداز میں کیا۔علی ظفر جو بیک وقت اداکاری، گلورکاری، پروڈکشن اور اسکرپٹ رائٹنگ سے منسلک ہیں، کہتے ہیں کہ ایک وقت میں مجھ پر بہت سے کاموں کا دبا ہوتا ہے، میں بھی انسان ہوں اور خواہش رکھتا ہوں۔

(جاری ہے)

علی ظفر کا کہنا ہے کہ وہ جو بھی کام کریں گے بہترین انداز میں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب چونکہ وہ طیفا ان ٹربل کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی کے بعد میں اپنی نئی آنے والی فلم پر کام کر رہے ہیں اس لیے انہوں نے خود یہ محسوس کیا کہ پی ایس ایل میں اس بار نئے لوگوں کو موقع ملنا چاہیے۔علی ظفر نے مزید کہا کہ پاکستان ان کی پہچان ہے، پی ایس ایل ایک مقبول برانڈ ہے جس کے ساتھ وہ مستقبل میں ضرور منسلک رہنا چاہیں گے۔کسی فرنچائز سے منسلک رہنے کے سوال پر علی ظفر نے بتایا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ وہ دو سال رہے تاہم اب وہ بہت مصروف ہیں، بلخصوص اپنی البم کے لئے کیوں کہ ان کی آخری البم آئے ہوئے 8 سال کا عرصہ ہو گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں