گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کے ٹو کے پہاڑ کو سر کرنے کا پروگرام بنا لیا

پیر 21 جنوری 2019 13:29

گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کے ٹو کے پہاڑ کو سر کرنے کا پروگرام بنا لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) معروف گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے کے ٹو کے پہاڑ کو سر کرنے کا پروگرام بنا لیا ۔ اس حوالے سے رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ میری بچپن سے ہی بلندی پر پرواز کرنے کی خواہش تھی جسے عملی جامعہ پہنانے کے لئے میں نے چھوٹا طیارہ اڑانے کی تربیت بھی حاصل کر رکھی ہے ۔

(جاری ہے)

میری اولین ترجیح چاند پر جانے کی ہے مگر ابھی یہ خواب تھوڑا سا دور ہے تاہم میں نے دنیا کی خطرناک پہاڑ کے ٹو کو سر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ سال میں اپنے اس خواب کی تکمیل کو مکمل کر لوں گی ۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ لڑکیاں کچھ نہیں کر سکیں ان کے سامنے میری بڑی مثال موجود ہے کہ میں نے سانپ پالنے ،کراٹے کی تربیت ،اسلحہ کا استعمال ،موٹر سائیکل چلانے کے ساتھ مائیکرو سافٹ ویئر انجینئرنگ اور اپنا بیوٹی سیلون بھی بنا رکھا ہے اور اتنی کم عمری میں یہ کامیابیاں میری محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے اور اس کے ساتھ والدین اور شوہر کی سب سے بڑی سپورٹ ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں