مزاحیہ شو ’’خبردار ‘‘ چھ ماہ کے بعد دوبارہ سے شروع

پیر 21 جنوری 2019 13:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) نجی ٹی وی چینل کا مزاحیہ شو ’’خبردار ‘‘ چھ ماہ کے بعد دوبارہ سے شروع ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق نئے نجی ٹی وی چینل پر مزاحیہ شو ’’خبردار ‘‘کی ریکارڈنگ کے ساتھ اسکو آن ایئر کرنے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

مذکورہ شو کی میزبانی کے فرائض معروف صحافی ،دانشور آفتاب اقبال انجام دے رہے ہیں جبکہ شو کی کاسٹ میں ہنی البیلا ،روبی انعم ،سلیم البیلا اور امان اللہ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔اس شو کو عوامی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں