منافقت کرنے والے لوگوں سے شدید چڑ کھاتی ہوں ‘روبی انعم

پیر 21 جنوری 2019 13:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء)ٹی وی اور تھیٹر کی معروف اداکارہ روبی انعم نے کہا ہے کہ من کے اجھلے لوگ مجھے پسند ہیں ،منافقت سے شدید چڑ ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے نفسا نفسی کے عالم میں آپ کے پاس چند ایک ایسے دوست موجود ہوتے ہیں جو ہمیشہ آپ کے خیر خواہی کے خواہشمند رہتے ہیں اور ہر مشکل میں وہ ساتھ چلتے ہیں ،جن لوگوں کو بھی ایسے لوگوں کی دوستیاں میسر ہیں وہ خوش قسمت ہیں۔

روبی انعم نے کہا کہ میں ہمیشہ ادب والے لوگوں میں بیٹھی ہوں اور ان سے ہی ادب سیکھا ہے ،میری سب سے بڑی خامی یہ ہے کہ میں منہ پھٹ ہوں جو بات اچھی لگتی ہے اس پر تعریف کر دیتی ہوں اور جو بری لگتی ہے اس پر اپنی ناگواری کا اظہاربھی برملا کر دیتی ہوں کیونکہ مجھے منافت نہیں آتی اور منافقت کرنے والے لوگوں سے شدید چڑ کھاتی ہوں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں