پائل خان نے جنوبی پنجاب کے ڈرامہ بینوں کو اپنا دیوانہ بنا لیا

اداکارہ کل سے رحیم یار خان میں اسٹیج ڈرامے’’امداد گڑگیلا‘‘ میں اپنے فن کے جلوے دکھائیں گی

جمعرات 24 جنوری 2019 12:49

پائل خان نے جنوبی پنجاب کے ڈرامہ بینوں کو اپنا دیوانہ بنا لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2019ء) معروف اداکارہ پائل خان نے جنوبی پنجاب کے ڈرامہ بینوں کو اپنا دیوانہ بنا لیا ۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ پائل خان گزشتہ دو سالوں سے رحیم یار خان ، صادق آباد ،ملتان میں ہونے والے اسٹیج ڈراموں میں پرفارم کررہی ہیں اور اسی وجہ سے جنوبی پنجاب کے تھیٹر حلقوں میں مقبول اداکارہ تصور کی جاتی ہیں ۔

(جاری ہے)

پائل خان آج (جمعہ) سے رحیم یار خان کے آڈیٹوریم نور محل میں شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامے’’امداد گڑگیلا‘‘ میں اپنے فن کے جلوے دکھائیں گی ۔ڈرامے کے ڈائریکٹر راجہ مشکات اور پروڈیوسر پھول خان ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں