فلم انڈسٹری کے سینئر ہدایتکار پرویز رانا کی پہلی برسی کل منائی جائیگی

جمعرات 24 جنوری 2019 12:49

فلم انڈسٹری کے سینئر ہدایتکار پرویز رانا کی پہلی برسی کل منائی جائیگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2019ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ہدایتکار پرویز رانا کی پہلی برسی کل (جمعہ ) منائی جائے گی ۔پرویز رانا کا شمار فلم انڈسٹری کے بڑے ہدایتکاروں میں ہوتا تھا اور انہوں نے لازوال فلمیں تخلیق کیں ۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ سال 25جنوری کو اچانک جان لیوا دورہ پڑنے سے اپنے خالق حقیقی سے جاملے تھے ۔بے شمار فلموں کے خالق ہدایتکار پرویز رانا کی برسی کے سلسلہ میں تقریب انکے صاحبزادے علی رانا اور حیدر رانا ایور نیو سٹوڈیو میں بعد نماز جمعہ منعقد کریں گی ۔اس موقع پر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں