ماہ نو ر کی کی ویب سیریز کانام ’’گردش درواں‘‘فائنل ہو گیا

مختلف نوعیت کے منفرداور اچھوتے کرداروں میں نظر آؤنگی،ماہ نور

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 16 فروری 2019 13:36

ماہ نو ر کی کی ویب سیریز کانام ’’گردش درواں‘‘فائنل ہو گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 فروری2019ء،نمائندہ خصوصی،باؤاصغر) ماہ نو ر کی کی ویب سیریز کانام ’’گردش درواں‘‘فائنل ہو گیا،تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف ماڈل ،اداکارہ وٹی وی ہوسٹ ماہ نور نے اپنی ویب سیریز کا نام فائنل کرکے اس پر کام شروع کر دیا ہے ،ویب سیریز ’’گردش درواں‘‘ماہ نور کے ساتھ عذرا آپا،سہراب افگن،ظفرعباس کچھی۔

(جاری ہے)

عباس باجوہ،ہینی بلوچ،عمران احمد،ڈیشی راج،سفیان احمد،مہر مہ علی ودیگر کام کریں گے’’گردش درواں‘‘پروگرام حساس معاشرتی موضوعات پر پیش کیے جائے گے،باؤ جی کے مطابق ماہ نور کا کہنا ہے کہ ’’گردش درواں‘‘کی تمام کہانیوں میں منفرد اور اچھوتے کرداروں میں نظر آؤنگی انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دی ہے اور مجھے امید ہے میری ویب سیریز پرستاروں کو بے حد پسند آئے گی ،ماہ نور نے مزید کہا کہ ان دنوں ایک ٹی وی شو میں ہوسٹ کے فرائض بھی انجام دے رہی ہو ں جس میں زندگی کے مختلف شعبو سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں