بچوں کا خرچہ نہ دینے سے متعلق کیس ،اداکارہ عائشہ ثنا کے بیان پر وکلاء بحث کے لئے طلب

جمعرات 21 فروری 2019 18:07

بچوں کا خرچہ نہ دینے سے متعلق کیس ،اداکارہ عائشہ ثنا کے بیان پر وکلاء بحث کے لئے طلب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) فیملی عدالت نے ادکارہ عائشہ ثنا کے بچوں کا خرچہ نہ دینے سے متعلق درخواست پر عائشہ ثنا کے بیان پر وکلاء کو بحث کے لئے طلب کرلیا۔فیملی کورٹ کے جج ملک وقار احمد کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

ادکارہ عائشہ ثناء نے سابق شوہر کے خلاف نان و نفقہ کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔اداکارہ نے موقف اپنایا کہ شوہر علیحدگی کے بعد بچوں کا خرچہ ادا نہیں کررہا، بچے کا خرچہ اکیلی برداشت نہیں کرسکتی۔ عدالت بچے کا ماہانہ خرچ مقرر کرنے کا حکم دے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں