آرجے پروڈکشن کے زیر اہتمام ایوارڈ شو منعقد کیا گیا

ایوارڈشوکروانے کا مقصدنامورفنکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوتا ہے،راشدجٹ

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 23 فروری 2019 12:09

آرجے پروڈکشن کے زیر اہتمام ایوارڈ شو منعقد کیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 فروری2019ء،خصوصی باؤ اصغر) آرجے پروڈکشن کے زیر اہتمام ایوارڈ شو منعقد کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آر جے پروڈکشن کے زیر اہتمام قذافی سٹیڈیم پلاک ہال میں ایورڈ شو منعقد کیا گیا جس میں شوبز ،صحافت،سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،وہاں نامور فنکاروں اور صحافت سے وابستہ افراد کو ایورڈ زدیئے گئے ، جس میں نئی فلم ’’زخم ‘‘کے ٹریلربھی دیکھائے گئے ، اس ایوارڈ شو کے آرگنائزر اشد جٹ اور فیصل شہزاد تھے ،اس موقع پر آرجے پروڈکشن کے روح رواں راشد جٹ کا کہنا تھا کہ ہم اپنی پروڈکشن کے زیر اہتمام ایوارڈشو اس لئے کرواتے ہیں کہ ایوارڈ سے نامور فنکاروں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں