گلوکاروسیم اخترکیانی کا نیا شرابی گانا’’سجناں پلائی مینوں ‘‘کل ریلیزہوگا

گانے کی عکسبندی خوبصورت مقامات پر کی گئی جس میں ماڈل نایاب ملک اور اظہرعباس نے اپنا کام عکسبندکروایا

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 23 فروری 2019 12:26

گلوکاروسیم اخترکیانی کا نیا شرابی گانا’’سجناں پلائی مینوں ‘‘کل ریلیزہوگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 فروری2019ء،نمائندہ خصوصی باؤ اصغر) نوجوان نسل کے نمائندہ گلوکاروسیم اخترکیانی کے نئے شرابی گانے ’’سجناں پلائی مینوں‘‘کوکل 24فروری کو ریلیزکردیا جائے گا،تفصیلات کے مطابق گانے کی عکسبندی جوہرآبادکے خوبصورت مقامات پر کی گئی جس میں ماڈل نایاب ملک اور اظہرعباس نے اپنا کام عکسبندکروایا،اس گانے کے شاعرومیوزک ڈائریکٹر ارشاداحمدانصاری ہیں،جبکہ ویڈیوڈائریکٹریونس مان ہیں،شرابی گانے کی ویڈیو کو کل سوشل میڈیا سمیت ملک بھرمیں کراچی کی معروف کمپنی تھرپروڈکشن(ٹی پی گولڈ)ریلیزکرے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں