کم عمری میں جو شہرت اور مقام ملا اس پر خدا کی شکر گزار ہوں ‘سجل علی

عمران اشرف ورسٹائل اداکار ہیں جو مشکل سے مشکل کردار بخوبی ادا کرنے میں مہارت رکھتے ہیں

ہفتہ 23 فروری 2019 13:10

کم عمری میں جو شہرت اور مقام ملا اس پر خدا کی شکر گزار ہوں ‘سجل علی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) معروف اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ اداکارہ عمران اشرف ورسٹائل اداکار ہیں جو مشکل سے مشکل کردار بخوبی ادا کرنے میں مہارت رکھتے ہیں ،انکے ساتھ مختلف ٹی وی ڈراموں میں کام کیا اور میں نے ہمیشہ ان سے کچھ نہ کچھ سیکھا ہے ،وہ اپنے ہم اثر اداکاروں میں نمایاں طو رپر ابھر کرسامنے آئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران اشرف نے 2018ء میں کراچی میں ہونے والے آئی کون ایوارڈ بھی اپنی بہتر اداکاری کے ذریعے جیتا ہے جو ان کی صلاحیتوں کا ثبوت ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ نہ صرف عمران اشرف بلکہ اور بھی بہت سے ایسے اداکارہیں جن کے ساتھ کام کرکے مجھے بڑا لطف آیا اور ان سے سیکھنے کا موقع ملا ۔سجل علی نے کہا کہ میں کوئی سینئر اداکارہ نہیں بس یہ مجھ پر خدا کافضل ہوا کہ مجھے کم عمری میں ٹی وی ڈراموں کے ذریعے وہ شہرت اور مقام ملا جس کی لوگ برسوں تمنا کرتے ہیں اس پر میں اپنے خدا کی شکر گزار ہوں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں