رقص کے بغیر بھی اسٹیج ڈرامہ پیش کیا جا سکتا ہے ‘اداکارہ خوشی بٹ

ہفتہ 23 فروری 2019 13:10

رقص کے بغیر بھی اسٹیج ڈرامہ پیش کیا جا سکتا ہے ‘اداکارہ خوشی بٹ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء)اسٹیج کی خوبرو اداکارہ خوشی بٹ نے کہا ہے کہ اسٹیج ڈرامے میں کام کرنے کیلئے رقص ضروری نہیںبلکہ اس کے بغیر بھی ڈرامے ہو سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح ایک وقت میں فلموں میں مار دھاڑ اور ایکشن عروج پر تھا اسی طرح آج اسٹیج پر ڈانس لازمی جز بنا چکا ہے اور اسی لیے کسی بھی اداکارہ کو ڈرامے میں کام کرنے کے لئے رقص پر مہارت حاصل کرنی پڑتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں باقاعدہ کئی سالوں سے نامور اساتذہ سے رقص کی تربیت حاصل کررہی ہوں اور خاص طور پر مجھے کلاسیکل رقص زیادہ پسند ہے ۔خوشی بٹ نے کہا کہ میں مقابلے بازی کے رحجان پر یقین نہیں رکھتی کیونکہ اس سے جعلسی پیدا ہوتی ہے اور میں اس خطرناک چیز سے دور رہنا چاہتی ہوں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں