سفارش کسی ٹیلنٹ کا نام نہیں، اپنے کام سے نام پیدا کروں گا،ماڈل علی رضا

پاکستان میں جتنا ٹیلنٹ موجود ہے اسکی مثال نہیں ملتی،نئے چہروں کو مواقع دیے جائیں۔ انٹرویو

ہفتہ 23 فروری 2019 13:10

سفارش کسی ٹیلنٹ کا نام نہیں، اپنے کام سے نام پیدا کروں گا،ماڈل علی رضا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) نوجوان ماڈل علی رضا نے کہا ہے کہ سفارش کسی ٹیلنٹ کا نام نہیں ہوتا اور کام کرنے کیلئے ٹیلنٹ کی ضرورت ہوتی ہے اور آگے وہی لوگ بڑھتے ہیں جن میں کچھ کر دکھانے کی فنی صلاحیتیں موجود ہوں۔ ایک انٹرویو میں ماڈل علی رضا نے کہا کہ جس طرح ہمارا ڈرامہ،فلم ترقی کررہا ہے اسی طرح دن بہ دن فیشن انڈسٹری بھی کامیابی کی جانب گامزن ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں جتنا ٹیلنٹ موجود ہے اسکی مثال نہیں ملتی،علی رضا نے کہا کہ جیسے جیسے نئے چہروں کو مواقع دیے جارہے ہیں، وہ اپنی منفرد شناخت بھی حاصل کررہے ہیں۔ اس وقت نئے ٹیلنٹ کو میڈیا کی معاونت کی اشد ضرورت ہے جو نئے ٹیلنٹ کے اندر چھپی خداداد صلاحیتوں کو نکھار کر لوگوں کے سامنے لائے۔انہوں نے کہا کہ ماڈلنگ کی دنیا میں اپنے کام سے مقام پیدا کرنا چاہتا ہوں۔ماڈل علی رضانے کہا کہ یہ دور نئے ٹیلنٹ کا دور ہے اس لئے انہیں زیادہ سے زیادہ مواقع ملنے چاہئیں۔ماڈلنگ کوئی آسان کام نہیں اس میں نام کمانے کے لئے بڑی محنت درکار ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں