فلم میں ہندو لڑکی کے کردار کیلئے اداکارہ فضاء علی کیلئے خصوصی طور پر ملبوسات تیار کرا ئے لئے گئے

بدھ 20 مارچ 2019 12:17

فلم میں ہندو لڑکی کے کردار کیلئے اداکارہ فضاء علی کیلئے خصوصی طور پر ملبوسات تیار کرا ئے لئے گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) رائٹر و ڈائریکٹر خلیل الرحمان قمر کی فلم ’’ قاف کنگنا‘‘میں کام کرنے والی اداکارہ فضاء علی کیلئے انکے کردار کی مناسبت سے خصوصی طور پر ملبوسات تیار کرا لئے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ فضاء علی فلم میں ایک ہندو لڑکی انجلی کا کردار نبھا رہی ہیں جبکہ ا ن کے والد کا کردار سینئر اداکار ساجد حسن ادا کر رہے ہیں۔ فلم کے ہدایتکار کی جانب سے اداکارہ فضاء علی کے کردار کی مناسبت سے خصوصی ملبوسات تیار کرائے گئے ہیں ۔ فلم کی ریکارڈنگ ان دنوں مقامی فارم ہائوس میں جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں