لیجنڈاداکار لہری کا شاگر ہونے کی نسبت سے پہچان پر فخر ہے ‘ غفار لہری

لہری مرحوم فلم انڈسٹری کے و ہ واحد اداکار تھے جو برجستہ اور بے ساختہ جملے بولنے کا ہنر جانتے تھے‘ خصوصی گفتگو

جمعہ 22 مارچ 2019 12:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) نامور کامیڈین غفار لہری نے کہا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ میں لیجنڈاداکار لہری کا شاگر د ہوں اور میری ان کی نسبت سے پہچان ہے ، لہری فلم انڈسٹری کے و ہ واحد اداکار تھے جو برجستہ اور بے ساختہ جملے بولنے کا ہنر جانتے تھے ۔ ’’ این این آئی ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے غفار لہری نے کہا کہ اداکار لہری کے کام سے متاثر ہو کر باقاعدہ ان کی شاگردی اختیار کی ۔

(جاری ہے)

کامیڈی میں میرے استاد کا برصغیر میں کوئی ثانی نہیں تھا اور انہوں نے فلموں میں جس طرح کا کام کیا اس کا بالی ووڈ اور لالی ووڈ میں کوئی اداکار مقابلہ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ میں کوشش کرتا ہوں اپنے استاد مرحوم کی طرح پرفارمنس پیش کر وںلیکن کوشش کے باوجو د میں ان جیسا پرفارم کر نہیں سکتا،لہری ایک اکیڈمی کا درجہ رکھتے تھے اور آج میں جس مقام پر ہوںاس میں میرے استاد محترم کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں