میرا دور ختم نہیں ہوا ،ابھی تو میں نے ابتدائی کی ہے اداکارہ میرا

بہترین کام کے باوجود ریشم اور ریما نے ہمیشہ میرے کام پر تنقید ہی کی ہے ،گفتگو

جمعہ 22 مارچ 2019 21:55

میرا دور ختم نہیں ہوا ،ابھی تو میں نے ابتدائی کی ہے اداکارہ میرا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ اپنے کرئیر میں بہترین کام کر چکی ہوں لیکن اداکارہ ریشم اور ریما نے میرے کام کی تعریف کی بجائے ہمیشہ بلا وجہ تنقید ہی کی ہے ، میرے نزدیک دونوں اداکارائوں کی کوئی اہمیت نہیں اور جس طرح دونوں مجھے عزت دیتی ہیں جواب میں میری جانب سے بھی اسی طرح کا اظہار کیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ بغیر کسی وجہ کے میری تنقید کے پیچھے کیا مقاصد ہیں مجھے ان کا قطعا کوئی علم نہیں لیکن ان کے اس اقدام کی کوئی بھی تعریف نہیں کرتا۔میرا نے کہا کہ جاوید شیخ ،شان ، عجب گل، ہمایوں سعید، بابر علی اپنے کام کی وجہ سے فلم انڈسٹری کے بڑے نام ہیں اور لوگ آج بھی ان کا کام پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہدایتکار ہ سنگیتا کہ فلم ڈریم گرل کی کہانی میری زندگی پر مشتمل نہیں تھی تاہم اس میں کچھ کچھ باتیں ایسی ضرور تھیں جن کا میری زندگی سے تعلق تھا۔میرا نے کہا کہ ابھی میرا دور ختم نہیں ہوا بلکہ اگر میں یہ کہوں کہ ابھی تومیں نے ابتدا کی ہے تو یہ غلط نہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں