اسٹیج کی ترقی کے لئے روایتی طریقے چھوڑ کر جدت کو بھی اپنانا ہوگا نسیم وکی

اسٹیج ڈرامے کے اسکرپٹ کے مطابق سیٹ نہ ہونے سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیںکئے جا سکتے گفتگو

ہفتہ 23 مارچ 2019 21:13

اسٹیج کی ترقی کے لئے روایتی طریقے چھوڑ کر جدت کو بھی اپنانا ہوگا نسیم وکی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء)نامور کامیڈین نسیم وکی نے کہا ہے کہ جب تک اسٹیج ڈرامے کے اسکرپٹ کے مطابق سیٹ نہیں بنایا جاتا اس وقت تک سامنے بیٹھے ہوئے لوگوں کو کہانی کی سمجھ آئے گی اور نہ ہی مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں نسیم وکی نے کہا کہ میرے خیال میں اسٹیج ڈرامے کا کہانی کے مطابق سیٹ ہونا سب سے لازمی جزو ہے لیکن آج بھیڑ چال کے اس دور میں ایک ہی سیٹ پر درجنوں ڈرامے پیش کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے جب سے بطور ہدایتکار کام شروع کیا ہے میں اپنے ہر ڈرامے کے اسکرپٹ کے مطابق سیٹ تبدیل کرتا ہوں جس سے نہ صرف اچھا تاثر ملتاہے بلکہ ہال میں بیٹھ کر ڈرامہ دیکھنے والوں کو کہانی کی بھی سمجھ آتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں اسٹیج کی ترقی کے لئے روایتی طریقے چھوڑ کر جدت کو بھی اپنانا ہوگا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں