فلمسٹار ریما کی رائٹر افتخار عفی کو کتاب ’’چکڑ چھولے ‘‘کی رونمائی پر مبارکباد

پیر 25 مارچ 2019 12:50

فلمسٹار ریما کی رائٹر افتخار عفی کو کتاب ’’چکڑ چھولے ‘‘کی رونمائی پر مبارکباد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) نامور ٹی وی ڈرامہ رائٹر افتخار عفی کی کتاب ’’چکڑ چھولے ‘‘ کی تقریب رونمائی پر فلمسٹار ریما کی جانب سے مبارکباد دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مانچسٹر میں معروف رائٹر افتخار عفی کی بطور رائٹر پہلی کتاب ’’چکڑ چھولے ‘‘ کی تقریب رونمائی منعقد کی گئی جس میں مانچسٹر میں مقیم پاکستانی ، بھارتی اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی ۔

خاص بات یہ ہے کہ افتخار عفی نے اپنی کتاب میں شامل باب کو آڈیو کی صورت میں بھی جاری کیا ہے جو قارئین پڑھنا چاہیں وہ پڑھ سکتے ہیں اور جو سننا چاہیں تو وہ بھی آڈیو کے ذریعے سن سکتے ہیں ۔ اس حوالے سے فلمسٹار ریما نے افتخار عفی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’’چکڑ چھولے ‘‘ایک منفرد نام ہے اور اس میں قارئین کے پڑھنے کے لئے بہت دلچسپ مواد موجود ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں