ْڈرامہ سیریل ’’ دھواں ‘‘ کے بعد ’’ بلبلے ‘‘ نے اسی طرح شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا‘ نبیل

فٹنس کا راز مسلسل مصروف رہنا اور ایکسر سائز ہے ،کسی سے حسد نہیں کرتا ‘ اداکار کی گفتگو

منگل 26 مارچ 2019 12:24

ْڈرامہ سیریل ’’ دھواں ‘‘ کے بعد ’’ بلبلے ‘‘ نے اسی طرح شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا‘ نبیل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء)ٹی وی کے نامور اداکار نبیل نے کہا ہے کہ پی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل ’’ دھواں ‘‘ کے بعد سیٹ کام ’’ بلبلے ‘‘ نے بالکل اسی طرح شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا جو تقریباً پچیس سال قبل ملی تھی۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں نبیل نے کہا کہ ڈرامہ سیریل ’’ دھواں ‘‘میں تمام فنکاروں نے انتہائی خوبصورتی سے اپنے کردار نبھائے ، ڈرامے میں میرے مرنے کا کرداراتنی خوبصورتی سے عکسبند ہوا کہ دیکھنے والے حقیقت میں رو پڑے ۔ نبیل نے کہا کہ میری فٹنس کا راز مسلسل مصروف رہنا اور ایکسر سائز ہے ۔ اس کے علاوہ میں کسی سے حسد نہیں کرتا اور اپنے کام میں مگن رہتا ہوں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں