نامور کامیڈین امان اللہ کو بھی صدارتی ایوارڈ دیا جائے۔غفار لہری

منگل 26 مارچ 2019 20:58

نامور کامیڈین امان اللہ کو بھی صدارتی ایوارڈ دیا جائے۔غفار لہری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) معروف فلم ٹی وی اداکار و نامور کامیڈین غفار لہری نے آن لائن سے ایک ملاقات کے دوران کہاکہ پاکستان اسٹیج کے کنگ امان اللہ جنہوں نے اسٹیج کی بحالی کے لیئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں اور اپنی پوری زندگی اسٹیج کے لیئے وقف کردی۔انہیں صدارتی ایوارڈ سے محروم رکھنا اور نظرانداز کرنا ان کے فن کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں غفار لہری نے کہاکہ امان اللہ اس وقت سے اسٹیج پر کام کررہے ہیں جب اسٹیج کا بول بالا تھا اور حقیقی معنوں میں اسٹیج ڈرامہ کہلاتا تھا جس پر کسی قسم کی ولگریٹی اور بیہودہ ڈانس نہیں ہوتا تھابلکہ ایک اصلاحی کہانی لے کر ڈرامہ پلے کیا جاتا تھا۔ان کی کامیڈی سے بہت سارے نئے فنکاروں نے سیکھا اور اسٹیج پر اپنا نام کمایا اس وقت بھی امان اللہ اسٹیج کے ساتھ ساتھ ٹی وی چینلز کے پروگرام میں اپنے فن کا مظاہرہ کرر ہے ہیں ان کا شمار فن کے اچھے اساتذہ میں ہوتا ہے اس لیئے انہیں نظرانداز کرنا سراسرذیاتی ہے۔

غفار لہری نے مذید کہاکہ امان اللہ کی ان خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں صدارتی ایوارڈ سے نواز اجائے جو ان کی فنی خدمات کا بہترین انعام ہوگا اور ان کے فنی صلاحیتوں کے اعتراف کا منہ بولتا ثبوت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں