مہوش حیات کو ایوارڈ ملنے پر میرا ناراض ہوگئیں

ایوارڈ نامزدگی کیلئے فن کی خدمات کو مد نظر رکھا جانا چاہیے ،ریما نے شادی کے بعد شوہر کی خدمت اور مہوش حیات نے ایک فلم کے بعد کون سا کارنامہ سر انجام دیا،اداکارہ

منگل 26 مارچ 2019 21:05

مہوش حیات کو ایوارڈ ملنے پر میرا ناراض ہوگئیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) اداکارہ میرا ایوارڈ نامزدگی کے معاملے پر حکومت سے ناراض ہوگئیں،انہوں نے کہا ہے کہ ریما نے شادی کے بعد شوہر کی خدمت اور مہوش حیات نے فلم ’’ پنجاب نہیں جائوں گی ‘‘کے بعد کون سا ایسا کارنامہ سر انجام دیا ہے کہ سینئرز کو نظر انداز کر کے انہیں صدارتی اعزاز ات سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں میرا نے کہا کہ میں کسی کو ایوارڈ ملنے کے خلاف نہیں لیکن اعلیٰ سرکاری اعزازات کی نامزدگی میں خدمات کو مد نظر رکھا جانا چاہیے۔

مہوش حیات نے فلم ’’ پنجاب نہیں جائوں گی ‘‘ کے علاوہ فن کی کیا خدمت ہے۔ فلم اور ٹی وی انڈسٹری میں ایسے درجنوںفنکارو موجود ہیں جو کئی دہائیوں سے فن کیلئے خدمات سر انجام دے رہے ہیں لیکن انہیں ان اعزازات کیلئے نامزد نہیں کیا گیا۔ میرا نے کہا کہ فلم انڈسٹری کیلئے جتنی کاوشیں کر سکتی ہوں وہ کر رہی ہوں اور سب کو اس میں اپنا اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں