آصف رضا میر نے برٹش امریکن ویب سیریز میں قدم رکھ لیا

اقساط پر مشتمل ویب سیریز ہر ہفتے ریلیز کی جائیگی

ہفتہ 20 اپریل 2019 12:19

آصف رضا میر نے برٹش امریکن ویب سیریز میں قدم رکھ لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) پاکستانی نامور اداکار آصف رضا میر نے امریکی ویب سیریز کا پروجیکٹ سائن کرلیا ہے۔اداکار کی اہلیہ سمراء رضا میر نے انسٹاگرام سٹوری شیئر کی جس کے ذریعے انہوں نے مداحوں کو آگاہ کیا کہ آصف رضا میر نے ایچ بی او لندن کے ایک پروجیکٹ کو سائن کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ پروجیکٹ ایک ویب سیریز ہے جس کا پہلے نام ’گینگ آف لندن‘ تھا جو اب تبدیل ہوکر ’لندن‘ رکھا گیا ہے۔

ویب سیریز 10 اقساط پر مشتمل ہوگی جو ہر ہفتے ریلیز ہوگی جس میں نامور امریکی اداکار بھی شامل ہیں۔فی الحال اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں کہ آصف رضا میر کا اس پروجیکٹ میں کیا کردار ہوگا۔واضح رہے کہ آصف رضا میر نے 80 کی دہائی کے مقبول ڈرامے ’تنہائیاں‘، ’دروازہ‘ اور ’سمندر‘ میں اداکاری کے شاندار جوہر دکھائے اور مداحوں کے دلوں میں گھر کرلیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں