عقیل حیدر ،ظفر ارشاد اور بلو رانی نے اپنی شاندار پرفارمنس سے میلہ لوٹ لیا

ہفتہ 20 اپریل 2019 13:34

عقیل حیدر ،ظفر ارشاد اور بلو رانی نے اپنی شاندار پرفارمنس سے میلہ لوٹ لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء)اداکار عقیل حیدر ،ظفر ارشاد اور بلو رانی نے اپنی شاندار پرفارمنس سے اسٹیج ڈرامہ ’’گوری دیاں جھانجراں ‘‘ کا میلہ لوٹ لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم میں رائٹر و ڈائریکٹر جاوید راحت کا اسٹیج ڈرامہ ’’گوری دیاں جھانجراں ‘‘ پیش کیا جا رہا ہے ۔جس میں عقیل حیدر اور ظفر ارشاد نے اپنی جرجستہ جملے بازی اور اداکارہ بلو رانی نے شاندار رقص پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے ڈرامہ بینوں کے دل موہ لیے ۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں صنم خان ،سحر خان ، حنیف کویتی ،کرن چوہدری ،زین بٹ ،خالد معین بٹ اور رمشا سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں