گلوکارہ حمیرا ارشد اوراحمد بٹ کے درمیان طلاق ہوگئی

باہمی رضامندی کے بعد علیحدگی ،حمیرا ارشد نے اپنا بیٹا احمد بٹ کے حوالے بھی کردیا

پیر 22 اپریل 2019 21:08

گلوکارہ حمیرا ارشد اوراحمد بٹ کے درمیان طلاق ہوگئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) گلوکارہ حمیرا ارشد اوراحمد بٹ کے درمیان طلاق ہوگئی۔گلوکارہ حمیرا ارشد اوراحمد بٹ کے درمیان طلاق ہوگئی۔ دونوں نے باہمی رضامندی کے بعد علیحدگی اختیارکی جب کہ حمیرا ارشد نے اپنا بیٹا احمد بٹ کے حوالے بھی کردیا۔ احمد بٹ بیٹے کے ہمراہ امریکا منتقل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں کے درمیان طلاق ہوچکی ہے حمیرا سے کوئی تعلق نہیں، حمیرا نے لکھ کردیا ہے کہ بیٹا احمد بٹ کے پاس رہے گا۔

(جاری ہے)

حمیرا ارشد اوراحمد بٹ گزشتہ 14 برسوں سے شادی کے بندھن میں بندھے ہوئے تھے، دونوں کی ازدواجی زندگی طویل عرصے سے اتارچڑھا کا شکاررہی، دونوں کے درمیان شدید اختلافات سامنے آئے تھے جس کے بعد حمیرا ارشد نے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا تاہم شوہر کے منانے پر انہوں نے خلع کی درخواست واپس لی تھی۔واضح رہے کہ دونوں اکثرمیڈیا پر ایک دوسرے پرالزامات لگاتے بھی نظرآتے تھے، حمیرا اپنے شوہر پر چوری جیسا سنگین الزام لگا چکی تھیں جب کہ احمد بٹ بھی اہلیہ پرمنشیات کیاستعمال کاالزام لگا چکے تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں