عاطف اسلم ننھے گلوکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے میدان میں آگئے

اب میری تمام تر توجہ گلوکار بچوں اور موسیقار کو آگے بڑھانے پر مرکوز ہے، عاطف اسلم

جمعرات 25 اپریل 2019 12:30

عاطف اسلم ننھے گلوکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے میدان میں آگئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) معروف بین الاقوامی گلوکار عاطف اسلم اب گلوکار بچوں اور موسیقاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے میدان میں آگئے۔عاطف اسلم نے اپنی آواز سے کروڑوں لوگوں کو اپنا مداح بنا رکھا ہے، ان کے دیوانوں میں خواتین ، نوجوان اور بوڑھوں کے علاوہ بچے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں کئی بچوں نے عاطف کا گایا ہوا گیت خوبصورت انداز میں گا کر سب کو حیران کردیا تھا جس کی تازہ مثال حال ہی سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والے عرش مان نعیم ہیں جب کہ 8 سالہ ہادیہ ہاشمی بھی اٴْن گلوکاروں میں شامل ہیں جنہوں نے عاطف اسلم کے ہمراہ کنسرٹ میں بھی گانا گایا تھا یہی وجہ ہے کہ اب پاکستان کا نام روشن کرنے والے یہ ستارا گلوکاری سے محبت کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے میدان میں آگیا ہے۔

عاطف اسلم نے ایک ویب سائیٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اب میری تمام تر توجہ گلوکار بچوں اور موسیقار کو آگے بڑھانے پر مرکوز ہے کیوں کہ جس موڑ پر وہ ابھی کھڑے ہیں وہ وقت میں خود بھی دیکھ چکا ہوں اس لئے اب میں انہیں اچھے سے اچھا دیکھنا چاہتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں