معین اختر نے مجھے فن کی دنیا میں متعارف کروایا ،احسان کبھی نہیں بھول سکتا‘بابر علی

جمعرات 25 اپریل 2019 13:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) اداکار بابر علی نے کہا ہے کہ معین اختر (مرحوم ) نے مجھے فن کی دنیا میں متعارف کروایا جن کا احسان کبھی نہیں بھول سکتا ۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ مجھے صحیح معنوں میں پہچان پی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل ’’محمد بن قاسم ‘‘ سے ملی جس کے بعد میری شہرت پورے پاکستان میں پھیل گئی ۔

(جاری ہے)

اس کے بعد مجھے فلم انڈسٹری کے سینئر ہدایتکار سید نور نے اپنی فلم ’’جیوا ‘‘ میں متعارف کروایا اور اس فلم نے بھی ریکارڈ ساز کامیابیاں حاصل کیں ،اس طرح پی ٹی وی کے پروڈیوسر قاسم جلالی اور ہدایتکار سید نور نے اپنے اپنے پراجیکٹ سے متعارف کروا کر مجھے بابر علی بنا دیا مگر حقیقت میں اسکا سہرا لیجنڈ اداکار معین اختر (مرحوم ) کے سر جاتا ہے جنہوں نے مجھے اپنے ایک شو میں انٹری دی تھی اور وہاں سے ہی قسمت کی دیوی مجھ پر مہربان ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں