آج تھیٹر کیساتھ ٹی وی ڈرامہ اور فلم میں بھی مزید اصلاحات کی ضرورت ہے ‘صباء پرویز

مجھے سنجیدہ اور مزاحیہ کردار ادا کرنے میں مہارت حاصل ہے مگر مزاحیہ اداکاری کرنا زیادہ مشکل ہے

جمعرات 25 اپریل 2019 13:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) اداکارہ صباء پرویز نے کہا ہے کہ مجھے سنجیدہ اور مزاحیہ کردار ادا کرنے میں مہارت حاصل ہے مگر مزاحیہ اداکاری کرنا زیادہ مشکل ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم ، ٹی وی پر کام کرنے کے ساتھ اسٹیج کی دنیا میں بھی اداکاری کر چکی ہوں مگر بدقسمتی سے آج کا تھیٹر اس طرح کا نہیں جو ہمارے دور میں ہوا کرتا تھا ۔

آج نہ صرف تھیٹر بلکہ ٹی وی ڈرامہ اور فلم میں بھی مزید اصلاحات کی ضرورت ہے ۔صباء پرویز نے کہا کہ 25سال سے زیادہ عرصہ اس شعبے میں گزارنے کے باوجود آج بھی کیمرے کے سامنے اسی طرح آتی ہوں جیسے آج میرا پہلا دن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنی جونیئر کی رہنمائی کی ہے اور جب تک اس شعبے سے تعلق ہے جو کچھ میں نے سیکھا وہ دوسروں تک پہنچاتی رہوں گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں