ہما علی اور آشا چوہدری کا ٹکرائو ،دونوں میں مقابلہ برابری پر ختم

جمعہ 26 اپریل 2019 13:19

ہما علی اور آشا چوہدری کا ٹکرائو ،دونوں میں مقابلہ برابری پر ختم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) اداکارہ ہما علی اور آشا چوہدری کا ٹکرائو ،دونوں میں مقابلہ برابری پر ختم ہوا ۔ بتایا گیا ہے کہ ہما علی اور آشا چوہدری پہلی مرتبہ راولپنڈی کے موتی محل تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ ’’پیچھے تو دیکھو ‘‘ میں پرفارم کررہی ہیں ۔

(جاری ہے)

دونوں نے ڈرامے کیلئے رقص آئم کے ساتھ خصوصی طور پر نئے ڈیزائن کے ملبوسات بھی تیار کروائے ہیں ۔گزشتہ روز دونوں اداکارائوں نے اسٹیج پر سحر انگیز رقص پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی مگر ڈرامہ بینوں کی جانب سے ہما علی اور آشا چوہدری کو برابر کی سطح پر داد دی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں