اسٹیج اداکارہ نمرین بٹ کے فالوورز کی تعداد میں کئی گنا اضافہ

ْسوشل میڈیا پر متحرک ہونے پرمعلوم ہوا پرستار مجھ سے کتنی محبت اور چاہت رکھتے ہیں‘ اداکارہ

اتوار 19 مئی 2019 12:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) سوشل میڈیا پر اسٹیج اداکارہ نمرین بٹ کے فالوورز کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ۔ اداکارہ اپنی شوبز کی سر گرمیوں کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک ، انسٹا گرام اور ٹوئٹر پراپنے پرستاروں کو لمحہ بہ لمحہ آگاہ کرتی ہیں ۔

(جاری ہے)

اداکارہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر پرستاروں کے سوالوں کے جوابات بھی دیتی ہیں ۔ نمرین بٹ نے کہا کہ آج سوشل میڈیا کا دور ہے اور آپ کے پرستار آپ کی سر گرمیوں سے لمحہ بہ لمحہ با خبر رہنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر متحرک ہونے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ میرے پرستار مجھ سے کتنی محبت اور چاہت رکھتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں