پاکستان میں فیشن انڈسٹری بھرپور عروج حاصل کر چکی ہے ‘ ڈولی

فیشن انڈسٹری سے نئے ڈیزائنرز اور ماڈلز کو بھرپور مواقع ملے ہیں ‘ خصوصی گفتگو

اتوار 19 مئی 2019 12:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) معروف اداکار ہ و ماڈل ڈولی نے کہا ہے کہ پاکستان میں فیشن انڈسٹری عروج حاصل کر چکی ہے اورفلم اور ڈرامہ انڈسٹری اس سے جڑے ہوئے ہیں ، بہت اچھے گھرانوں کی پڑھی لکھی لڑکیاں اس فیلڈ میں آرہی ہیں اور انہوں نے بہت کم وقت میں اپنا نام کمایا ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈولی نے کہا کہ اپنی کمپنی لیو پروڈکشن کے پلیٹ فارم سے اب تک بے شمار فیشن شوز کرا چکی ہیں جس میں پاکستان کی سپر ماڈل نے ریمپ پر کیٹ واک کی ۔

انہوں نے کہا کہ اس انڈسٹری کے فروغ پانے سے نئے ڈیزائنرز اور ماڈلز کو بھرپور مواقع ملے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک بھی فیشن شوز کا انعقاد کر چکی ہوں اور خاص طو رپر میرے دبئی میں ہونے والے شوز نے ریکارڈ کامیابی حاصل کی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں