عوام پروفیشنل بھکاریوں کو صدقات ، خیرات دیکر ضائع کرنیکی بجائے مستحق لوگوں تک پہنچائیں‘ شاہین خان

بھیک مانگنے کے بڑھتے رجحان سے دنیا میں پاکستانی معاشرے کا منفی چہرہ اجاگر ہو رہا ہے ‘ اداکارہ کی انٹر ویو میں گفتگو

جمعرات 23 مئی 2019 12:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2019ء) نامور اداکارہ شاہین خان نے حکومت سے بھکاریو ں کیخلاف بھر پور کریک ڈائون کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بھیک مانگنے کے بڑھتے ہوئے رجحان سے پوری دنیا میں ہمارے معاشرے کا منفی چہرہ اجاگر ہو رہا ہے ، ہر تہوار سے پہلے بھکاری بڑے شہروں پر یلغار کر دیتے ہیں اور بازاروں میں خریداری اور مساجد جانے والے نمازیوںکو عملاً یر غمال بنا لیتے ہیں ۔

ایک انٹر ویو میں شاہین خان نے کہا کہ حال ہی میں ایک غیر ملکی جریدے کی رپورٹ میںپاکستان میں بھکاریوں کی بڑھتی ہوئی شرح کا تذکرہ کیا گیا جسے پڑھ کر پاکستان کے امیج کے حوالے سے انتہائی دکھ ہوا ۔ اس رپورٹ میں یہاں تک کہا گیا کہ پاکستان میں بھیک مانگنا باقاعدہ ایک کاروبار بن چکا ہے اور اس میں بڑے بڑے گروہ ملوث ہیں ۔

(جاری ہے)

شاہین خان نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ بھیک مانگنے والو ں کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کیلئے پروگرام تشکیل دے ۔

سرکاری خرچے پر بھکاری بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے جبکہ ا مرد وں اور خواتین کو ہنر مند بنایا جائے اور اس کیلئے ماہانہ وظیفہ مقرر کیا جائے تاکہ اس پروگرام کے مثبت نتائج برآمد ہو سکیں ۔ اداکارہ نے کہا کہ میں عوام سے بھرپور اپیل کروں گی کہ پروفیشنل بھکاریوں کو صدقات اور خیرات دے کر اپنی رقم ضائع کرنے کی بجائے سفید پوش مستحق لوگوں کی چپکے سے مدد کی جائے اور یہ امداد یقینا درست جگہ پر استعمال ہو گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں