شوبز میں نام کمانے کیلئے ملتان سے لاہور تک کے سفر میں فاقے بھی برداشت کئے ‘ محسن گیلانی

ْتھیٹر پر کام کرنے والے فنکار کا اعتماد اسے بلندیوں پر لے جاتا ہے ‘ سینئر اداکار کی گفتگو

جمعرات 23 مئی 2019 12:45

شوبز میں نام کمانے کیلئے ملتان سے لاہور تک کے سفر میں فاقے بھی برداشت کئے ‘ محسن گیلانی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2019ء) سینئر اداکار محسن گیلانی نے کہا ہے کہ گزشتہ چار دہائیوں سے شوبز سے وابستہ ہوں ، شوبز میں نام کمانے کیلئے ملتان سے لاہور تک کے سفر میں فاقے بھی برداشت کئے ،افضال احمد نے اصل تھیٹر کی بنیاد رکھی اور میں نے پانچ سال تک مسلسل تھیٹر پر کام کیا ۔ ایک انٹر ویو میں محسن گیلانی نے کہا کہ انسان کو کسی بھی شعبے میں اتنی آسانی سے نام اور مقام نہیں مل جاتا بلکہ اس کے پیچھے اونچ نیچ سے بھرپور بڑی کہانیاں ہوتی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک دفعہ فاقے کی حالت میں گلشن اقبال پارک میں بیٹھا تھا اور جب اللہ تعالیٰ نے مجھے مقام عطا کیا تو میں اپنے فیملی کے ہمراہ وہاں گیا اور دستر خوان بچھا کر کھانا کھایا اور اپنے بچوں ماضی کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ محسن گیلانی نے کہا کہ افضال احمد نے اصل تھیٹر کی بنیاد رکھی اور میں نے پانچ سال تک مسلسل تھیٹر پر کام کیا ۔ جنم جنم کی میلی چادر میں کام کیا جو مسلسل تین سال تک پیش کیا جاتا رہا ۔ انہوں نے کہا کہ میرا دعویٰ ہے کہ تھیٹر پر مار کھانے والا فنکار ٹی وی اور فلم میں مار نہیں کھا سکتا بلکہ اس میں وہ اعتماد آجاتا ہے جو اسے بلندیوں پر لے جاتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں