لیجنڈ اداکار رنگیلا کی 14 ویں برسی، مداحوں کی جانب سے فاتحہ وقرآن خوانی کا اہتمام

ہفتہ 25 مئی 2019 11:55

لیجنڈ اداکار رنگیلا کی 14 ویں برسی، مداحوں کی جانب سے فاتحہ وقرآن خوانی کا اہتمام
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2019ء) پاکستان کے لیجنڈ کامیڈی اداکار رنگیلا کی 14برسی پر ان کے مداحوں کی جانب سے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لیجنڈ کامیڈی اداکار کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 14 برس گزر چکے ہیں،وہ مقبول ترین کامیڈین کے علاوہ کامیاب گلوکار، موسیقار، ہدایتکار، مصنف اور فلمساز بھی تھے ۔

(جاری ہے)

حکومت وقت نے صلاحیتوں کے اعتراف میں انہیں اعلیٰ اعزازات سے نوازا لیکن انہوں نے ہمیشہ اپنے مداحوں کی محبتوں کو سب سے بڑا اعزاز جانا۔انہوں نے فلموں کے عام کامیڈین سے ہیرو شپ تک کا فنی سفر خالصتاً خداداد صلاحیتوں کے بل پر طے کیا۔ان کی 14 ویں برسی کے موقع پر ان کے مداحوں کی جانب سے ان کیلئے فاتحہ وقرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ مر کر بھی اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں