موجودہ مقام پرستاروں کی محبت اور دعائوں کا نتیجہ ہے ،کشف شہزادی

فنکار وہی ہوتا ہے جو اپنی فنی صلاحیتوں سے شائقین کے دل جیت سکے ،گفتگو

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 27 مئی 2019 14:50

موجودہ مقام پرستاروں کی محبت اور دعائوں کا نتیجہ ہے ،کشف شہزادی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2019ء،نمائندہ خصوصی،بائواصغر) سٹیج کی معروف اداکارہ کشف شہزادی کا کہنا ہے کہ شوبز میں ہمیشہ کچھ منفرد کرکے دکھانے کی کوشش کی ہے جس کی بدولت آج شائقین کے دلوں پر راج کر رہی ہوں، میرا موجودہ مقام پرستاروں کی محبت اور دعاو¿ں کا نتیجہ ہے ،انہو ں نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں اپنی ایسی شناخت بنانے کی خواہش مند ہوں کہ لوگ مجھے مدتوں فراموش نہ کرسکیں اور اس کیلئے میری جدو جہد کا سفر جاری ہے، ،کشف شہزادی نے مزید کہا کہ فنکار وہی ہوتا ہے جو اپنی فنی صلاحیتوں سے شائقین کے دل جیت سکے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں