موجودہ دور میں فلم انڈسٹری ترقی کی راہ پر گامزن ہے،باﺅ اصغر علی

فلم انڈسٹری کی کامیابی میں صرف مصنفین کا ہی نہیں بلکہ کئی عناصر کا اہم رول ہوتاہے،گفتگو

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 24 جون 2019 13:25

موجودہ دور میں فلم انڈسٹری ترقی کی راہ پر گامزن ہے،باﺅ اصغر علی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2019ء) موجودہ دور میں فلم انڈسٹری ترقی کی راہ پر گامزن ہے بہت سی فلمیں ایسی آئی ہیں جن سے پاک سنیما کی شان بڑھی ہے ان خیالات کا اظہار معروف پروڈیوسر،رائٹروباﺅپروڈکشن کے روح رواں باﺅاصغرعلی نے میڈیا سے گفتگو میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلمساز اپنی ثقافت کو مدنظر رکھتے ہوئے فلمیں بنائیں کیو نکہ وہی فلمیں زیادہ مقبولیت پاتی ہیں جوتہذیب کی حد میں ہوں نیز معاشرے پر ب±را اثربھی نہ ڈالیں۔

باﺅاصغرعلی نے مزید کہا کہ فلم انڈسٹری کی کامیابی میں صرف مصنفین کا ہی نہیں بلکہ کئی عناصر کا اہم رول ہوتاہے۔ خاص طور پر ہمارے اداکاروں کا ، بہت سی فلمیں صرف اس لئے بھی ہٹ ہو جاتی ہیں کہ ان کے اداکار اپنی کارکردگی سے اس میں جان ڈال دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماضی میں مار دھاڑ والی فلموں کے رحجان نے فلم انڈسٹری کو خاصا نقصان پہنچایا ہے کیونکہ ہماری نوجوان نسل تو ایسی فلموں کو زیادہ پسند نہیں کرتی اور بڑے بھی ان فلموں کے لئے سنیما جانے کے روادار نہیں۔

اگر پاک فلمیں بھارت یا مغربی فلموں کا روپ دھارنے لگیں یامقبولیت پانے کیلئے اپنی ثقافت کو پیچھے چھوڑنے لگیں تو پھر سے زوال کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کیونکہ ایک معزز فیملی کبھی ایسی فلمیں دیکھنے کی روادار نہیں ہوتی اور اپنے بچوں کو بھی روکتی ہے اور سنیما پھر سے ویران ہونا شروع ہو جائیں گے۔ اس لئے پاک سنیما ایسی فلموں کے ساتھ آگے بڑھے جو ہماری ثقافت کو بھی پروموٹ کریں اور ہماری نوجوان نسل کو ان سے سیکھنے کیلئے کچھ ملے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں