قسمت کی دیوی نیک نیتی اور محنت سے کام کرنیوالوں کا پیچھا کرتی ہے ‘ نوربٹ

شوبز میںنام بنانے کیلئے چور اور شارٹ کٹ راستے موجود ہیں لیکن ہمیشہ محنت کو ترجیح دی‘ خصوصی گفتگو

بدھ 26 جون 2019 10:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2019ء) نامور اداکارہ نور بٹ نے کہا ہے کہ قسمت کی دیوی نیک نیتی اور محنت سے کام کرنے والوں کی تلاش میں رہتی ہے ، میںبخوبی جانتی ہوں کہ شوبز میںمقام حاصل کرنے کے لئے چور اور شارٹ کٹ راستے موجود ہیں لیکن میں ہمیشہ سے محنت کے بل بوتے پر آگے بڑھنے کیلئے کوشاں ہوں ۔

(جاری ہے)

’’ این این آئی ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ اگر میری والدہ مجھے سپورٹ نہ کرتیں تو شاید میں کامیابی کی سیڑھی نہ چڑھ سکتی ۔

آج جدوجہد سے جس مقام پر ہوں انشا اللہ عنقریب بڑی سکرین پر بھی نظر آئوں گی ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرے پاس فلموںمیں کام کرنے کی پیشکش موجود ہے لیکن میں سمجھتی ہوں کہ ابھی مجھے تھیر پر مزید سیکھنے کی ضرورت ہے ۔ تھیٹر ایسا پلیٹ فارم ہے کہ یہاں سے سیکھنے والے فنکار کیلئے ٹی وی اور فلم میں کام کرنا آسان ہو جاتا ہے اور ایسے بہت سے بڑے نام ہیں جنہوں نے تھیٹر سے ہی اپنے کیرئیر کی ابتداء کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں